4 فروری، 2017، 1:44 PM

ایران کا میزائل تجربہ ،مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں

ایران کا میزائل تجربہ ،مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں

امریکہ میں وہائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کا حالیہ میزائل تجربہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں  وہائٹ ہاؤس کے ترجمان شون اسپائسرنے کہا ہے کہ ایران کا حالیہ میزائل تجربہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ امریکی وہائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے میزائل تجربے سے مشترکہ ایٹمی معاہدہ نقض نہیں ہوا ۔ لیکن ایران کو مشترکہ ایٹمی معاہدے سے بہت بڑا فائدہ پہنچا ہے اور یہ معاہدہ ایران کے لئے بڑا شیریں معاہدہ ہے۔ اس سے قبل وہائٹ ہاؤس کے ترجمان نےکہا تھا کہ  ایران کے خلاف امریکی صدر کی طرف سےجدید  پابندیاں مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہیں۔

News ID 1870201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha